ویتنام میں لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث بس دب گئی ، 6 افراد ہلاک، 19 زخمی

ہنوئی۔17نومبر (اے پی پی):ویتنام کے صوبے خانہ ہوآ میں ایک مسافر بس لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ کر دب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق مقامہ حکام نے بتایا کہ بس خانہ لی پاس سے گزر رہی تھی کہ اچانک پہاڑی سے مٹی اور چٹانیں گرنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ بس میں40 مسافر سوار تھے۔ہلاک ہونے …

ہنوئی۔17نومبر (اے پی پی):ویتنام کے صوبے خانہ ہوآ میں ایک مسافر بس لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ کر دب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق مقامہ حکام نے بتایا کہ بس خانہ لی پاس سے گزر رہی تھی کہ اچانک پہاڑی سے مٹی اور چٹانیں گرنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔

بس میں40 مسافر سوار تھے۔ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔