ویتنام کی کافی کی برآمدات 10ماہ میں 7.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ہنوئی۔5نومبر (اے پی پی):ویتنام نے رواں سال کے ابتدائی دس ماہ میں کافی کی برآمدات سے 7.41 ارب امریکی ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 61.8 فیصد زیادہ ہے۔ شنہوا کے مطابق ویتنام نیوز ایجنسی نے وزارت زراعت و ماحولیات کے حوالے سے رپورٹ کیاکہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران کافی کی برآمدی مقدار میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا جو 13 لاکھ …

ہنوئی۔5نومبر (اے پی پی):ویتنام نے رواں سال کے ابتدائی دس ماہ میں کافی کی برآمدات سے 7.41 ارب امریکی ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 61.8 فیصد زیادہ ہے۔ شنہوا کے مطابق ویتنام نیوز ایجنسی نے وزارت زراعت و ماحولیات کے حوالے سے رپورٹ کیاکہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران کافی کی برآمدی مقدار میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا جو 13 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔

جرمنی، اٹلی اور سپین بالترتیب 13.4 فیصد، 7.8 فیصد اور 7.4 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ویتنامی کافی کے تین بڑے درآمد کنندگان رہے جبکہ جنوری سے اکتوبر کے درمیان کافی کی اوسط برآمدی قیمت 5,653 امریکی ڈالر فی ٹن رہی۔

 

مزید خبریں