ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں اظہرالدین کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 31 رنز کی ضرورت

جوہانسبرگ ۔ 9 فروری (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی اظہرالدین کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 31 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں اظہرالدین کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر کوہلی کامیاب ہو …

جوہانسبرگ ۔ 9 فروری (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی اظہرالدین کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 31 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں اظہرالدین کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر کوہلی کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے پانچویں بھارتی بلے باز بن جائیں گے، اظہرالدین نے 334 میچز میں 9378 جبکہ کوہلی نے 205 میچز میں 9348 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 34 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔