ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٍپہلا ون ڈے میچ جمعرات کو کھیلا جائےگا

جمیکا۔30اکتوبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا کا پہلا میچ کل (جمعرات کو)سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگامیں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم ان دونوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے …

جمیکا۔30اکتوبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا کا پہلا میچ کل (جمعرات کو)سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگامیں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم ان دونوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

لیام لیونگسٹون ون ڈے سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز کل جمعرات کوپہلے میچ سے ہوگا اور یہ میچ کوسر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگامیں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 2 نومبر کو کوسر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگامیں ہی کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 نومبر کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10نومبر کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 11 نومبر کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 17 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو ڈیرن سیمی یشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔

 

مزید خبریں