اینٹیگا ۔ یکم جولائی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) اتوار کو سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، اینٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسرے میچ میں بھارت نے 105 رنز اور تیسرے میچ میں 93 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں …
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا
اینٹیگا ۔ یکم جولائی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) اتوار کو سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، اینٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسرے میچ میں بھارت نے 105 رنز اور تیسرے میچ میں 93 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 6 جولائی کو کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔









