کنگسٹن ۔ 4 اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا، 48 پر 4 وکٹیں گر جانے کے بعد روسٹن چیز نے 137 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو شکست سے بچایا، شین ڈورچ، جرمائن بلیکوڈ اور جیسن ہولڈر نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ روسٹن چیز کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق …
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا روسٹن چیز نے 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو یقینی شکست سے بچا لیا
کنگسٹن ۔ 4 اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا، 48 پر 4 وکٹیں گر جانے کے بعد روسٹن چیز نے 137 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو شکست سے بچایا، شین ڈورچ، جرمائن بلیکوڈ اور جیسن ہولڈر نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ روسٹن چیز کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 48 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کےلئے 256 رنز درکار تھے، اس موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت یہ میچ جیت جائے گا مگر روسٹن چیز اور بعد میں آنے والے بلے بازوں نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔ روسٹن چیز نے ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شین ڈورچ 74 اور جرمائن بلیکووڈ 63 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ کپتان جیسن ہولڈر نے 64 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے، اس طرح ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 388 رنز بنائے۔ محمد شامی اور امیت مشرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ روسٹن چیز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔









