ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23اگست کو کھیلا جائے گا

206
T20 matches

ٹرینیڈاڈ۔19اگست (اے پی پی):ویسٹ انڈیزاور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 اگست کو برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ہے جہاں وہ اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جس میں مہمان جنوبی افریقا کی ٹیم نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پرٹیز ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 40 رنز سے شکست دی تھی۔ پروٹیز ٹیم 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے ٹرینیڈاڈ پہنچ چکی ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23 اگست کو برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا 24 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا و آخری میچ 27 اگست کو کھیلاجائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز برائن لاراسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔