دمبولا۔20جولائی (اے پی پی):ویمنز ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل(اتوار کو) نیپال کے خلاف کھیلے گی ، اسی روز دوسرا میچ بھارت اور متحدہ عرب امارات کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق ویمنز ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں (کل)مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پاکستان اور نیپال کی خواتین ٹیمیں …
ویمنز ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل) نیپال کے خلاف کھیلے گی

مزید خبریں
دمبولا۔20جولائی (اے پی پی):ویمنز ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل(اتوار کو) نیپال کے خلاف کھیلے گی ، اسی روز دوسرا میچ بھارت اور متحدہ عرب امارات کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،
تفصیلات کے مطابق ویمنز ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں (کل)مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پاکستان اور نیپال کی خواتین ٹیمیں دمبولا میں مدمقابل ہوں گی ، پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، دوسرا میچ بھارت اور یو اے ای کے درمیان دمبولا میں کھیلا جائے گا ۔








