سڈنی۔30نومبر (اے پی پی):ویمنز بگ بیش لیگ کے 30 ویں میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے برسبین ہیٹ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تیسری فتح سمیٹ لی ۔ فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔فاتح ٹیم کی کپتان تہلیا میک گراتھ نے آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا …
ویمنز بگ بیش لیگ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے برسبین ہیٹ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
سڈنی۔30نومبر (اے پی پی):ویمنز بگ بیش لیگ کے 30 ویں میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے برسبین ہیٹ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تیسری فتح سمیٹ لی ۔ فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔فاتح ٹیم کی کپتان تہلیا میک گراتھ نے آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
اتوار کو نارتھ سڈنی اوول، سڈنی میں کھیلے گئے لیگ کے 30 ویں میچ میں برسبین ہیٹ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی کپتان چارلی ناٹ 27،نادین ڈی کلرک 25 اور نکولا ہنکک 22 رنز بنا سکیں۔
برسبین ہیٹ کی جانب سے کپتان تہلیا میک گراتھ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اور امانڈاجیڈ ویلنگٹن اور ایلینور لاروسا نے دو، دووکٹیں حاصل کیں ، جواب میں برسبین ہیٹ نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز کی 4چوتھی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ٹامی بیومونٹ نے 64 اور لورا وولوارڈٹ نے 49 رنز کی اننگزکھیلی،فاتح ٹیم کی کپتان تہلیا میک گراتھ نے ناقابل شکست 24رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ برسبین ہیٹ کی کپتان تہلیا میک گراتھ کو عمدہ آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔برسبین ہیٹ کی یہ ویمنز بگ بیش لیگ میں تیسری فتح ہے اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔








