ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کے سپر سیونتھ مرحلے میں پاکستانی ٹیم (اتوار کو ) روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی

کولمبو ۔ 17 فروری (اے پی پی) روایتی حریف پاکستان اور بھارت آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر سپر سیونتھ مرحلے میں اتوار کو آمنے سامنے ہونگے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں کل مزید تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، پاکستانی ویمن ٹیم کو سپر سکس مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا …

کولمبو ۔ 17 فروری (اے پی پی) روایتی حریف پاکستان اور بھارت آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر سپر سیونتھ مرحلے میں اتوار کو آمنے سامنے ہونگے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں کل مزید تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، پاکستانی ویمن ٹیم کو سپر سکس مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سری لنکا میں جاری ایونٹ میں کل اتوار کو مزید تین میچز کے فیصلے ہوں گے، پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا، دوسرے میچ میں میزبان سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کا فائنل میچ 21 فروری کو کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply