دبئی ۔ 20 جولائی (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں سال 9 نومبر سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 11 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی …
ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا،
دبئی ۔ 20 جولائی (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں سال 9 نومبر سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 11 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ شیڈول کے مطابق 9 سے 24 نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور کوالیفائر ون جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں









