بارسلونا۔3اپریل (اے پی پی):ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے ایک بار پھر کلاسیکو مقابلے میں روایتی حریف ریال میڈرڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ویمنز چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔بی بی سی کے مطابق تین مرتبہ کی چیمپئن بارسلونا نے پہلے مرحلے میں ہی میڈرڈ میں 2-6 کی بڑی فتح حاصل کر کے اپنی برتری مستحکم کر لی تھی، تاہم دوسرے مرحلے …
ویمنز چیمپئنز لیگ ،بارسلونا کی خواتین ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
بارسلونا۔3اپریل (اے پی پی):ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے ایک بار پھر کلاسیکو مقابلے میں روایتی حریف ریال میڈرڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ویمنز چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔بی بی سی کے مطابق تین مرتبہ کی چیمپئن بارسلونا نے پہلے مرحلے میں ہی میڈرڈ میں 2-6 کی بڑی فتح حاصل کر کے اپنی برتری مستحکم کر لی تھی، تاہم دوسرے مرحلے میں بھی انہوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 6 گول سکور کیے اور مجموعی طور پر 2-12 سے کامیابی حاصل کی۔سپاٹائف کیمپ نو، بارسلونا میں کھیلے گئے اس میچ کو 60 ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا، جہاں میزبان بارسلونا کی ٹیم نے ابتدا ہی سے کھیل پر مکمل کنٹرول رکھا۔
کپتان الیکسیا پوتیاس نے اپنے کلب کے لیے 500ویں میچ میں آٹھویں منٹ میں ریباؤنڈ پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد گولز کا سلسلہ نہ رکا اور کیرولین گراہم ہینسن، آئرین پریڈیس اور ایوا پاجور نے پہلے ہاف میں برتری کو 0-4 تک پہنچا دیا۔دوسرے ہاف میں گراہم ہینسن نے ایک خوبصورت لاب شاٹ کے ذریعے اپنا دوسرا گول سکور کیا جبکہ ایسمی بروگٹس نے آسان موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چھٹا گول کر کے فتح مکمل کی۔ریال میڈرڈ کی ٹیم دفاع میں غیر منظم دکھائی دی اور پورے میچ میں ایک بھی مؤثر شاٹ ہدف پر نہ لگا سکی، جو ان کی مایوس کن کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔بارسلونا نے اب تک تمام مقابلوں میں ریال میڈرڈ کے خلاف 25 میں سے 24 میچ جیت لیے ہیں، جو ان کی واضح برتری کا ثبوت ہے۔اب سیمی فائنل میں بارسلونا کا مقابلہ جرمن کلب بایرن میونخ سے ہوگا، جس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو مجموعی طور پر 3-5 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔









