وینزویلا میں زلزلوں سے اموات4333 سےہو گئیں

وینزویلا میں گزشتہ ماہ آنےوالے تباہ کن زلزلوں سے اموات 4,333 ہو گئی ہیں۔ یہ بات وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگوئز جو وینزویلا کی عبوری صدرڈیلسی روڈریگوئز کے بھائی بھی ہیں ،نے بتائی ۔

کراکس۔12جولائی (اے پی پی):وینزویلا میں گزشتہ ماہ آنےوالے تباہ کن زلزلوں سے اموات 4,333 ہو گئی ہیں۔ یہ بات وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگوئز جو وینزویلا کی عبوری صدرڈیلسی روڈریگوئز کے بھائی بھی ہیں ،نے بتائی ۔ العربیہ نے اپنی رپورٹ میں وینزویلا کے حکام کے حوالہ سے بتایا کہ 24 جون کو ملک میں پے درپے آنے والے دو شدید زلزلوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد تقریباً 16,740 ہے جبکہ ہزاروں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔زلزلوں سے متاثرہ 19,000 سے زیادہ افراد عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

اقوام متحدہ نے وینزویلا میں امدادی کارروائیوں کے لیے تقریباً 300 ملین ڈالر فراہم کرنے کی ہنگامی اپیل کر رکھی ہے جبکہ وینزویلا کی قائم مقام صدر نے ملک کے بیرون ملک منجمد اثاثے جاری کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کو زلزلہ سے متاثرہ افراد اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے عمل میں استعمال کیا جا سکے۔ انہوں نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم سے برطانوی پابندیوں کے تحت منجمد کیا گیا وینزویلا کا تقریباً 30 ٹن سونا جاری کرنے کی درخواست کی بھی ہے۔