پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، سب سے زیادہ 51 ملی میٹر بارش نارووال میں ہوئی، پی ڈی ایم اے رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، نارووال میں سب سے زیادہ بارش51 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں گوالمنڈی میں36 ملی میٹر ، نیو کٹاریاں 35 ، شمس آباد 23، کچہری 21 اور پیرودھائی میں19 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔

لاہور۔12جولائی (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، نارووال میں سب سے زیادہ بارش51 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں گوالمنڈی میں36 ملی میٹر ، نیو کٹاریاں 35 ، شمس آباد 23، کچہری 21 اور پیرودھائی میں19 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔گجرات میں28 ملی میٹر بارش ،سیالکوٹ میں24 ، مری میں19 ،اٹک میں 19 ،چکوال میں4 جبکہ لاہور میں 03، اور منڈی بہائو الدین میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ، ہوئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر یں۔