گورنر خیبر پختونخوا کا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارتعزیت

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پشاور۔ 12 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے شاہی خاندان، حکومتِ قطر اور عوامِ قطر سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے قطر کی ترقی اور عالمی سطح پر اہم خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں برادر قطر ی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔