بیجنگ۔7جنوری (اے پی پی):چین نے زور دیا ہے کہ وینزویلا میں چین سمیت دیگر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ لازمی کیا جانا چاہیے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو نِنگ بدھ کو نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ وینزویلا ایک خودمختار ریاست ہے جو اپنے قدرتی وسائل اور اپنی سرزمین کے اندر تمام معاشی سرگرمیوں پر مکمل اور مستقل …
وینزویلا میں ہمارے جائز مفادات کا تحفظ لازمی کیا جانا چاہیے، چین
بیجنگ۔7جنوری (اے پی پی):چین نے زور دیا ہے کہ وینزویلا میں چین سمیت دیگر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ لازمی کیا جانا چاہیے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو نِنگ بدھ کو نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ وینزویلا ایک خودمختار ریاست ہے جو اپنے قدرتی وسائل اور اپنی سرزمین کے اندر تمام معاشی سرگرمیوں پر مکمل اور مستقل خودمختاری رکھتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ وینزویلا میں دیگر ممالک، بشمول چین کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ لازمی کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین وینزویلا کے خلاف امریکا کی جانب سے کی گئی فوجی کارروائی اور وینزویلا کے تیل وسائل سے متعلق’’امریکا فرسٹ” پالیسی کے مطالبے کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام طاقت کے بل پر دباؤ ڈالنے کی ایک واضح مثال ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، وینزویلا کی خودمختاری پر حملہ اور وینزویلا کے عوام کے حقوق کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔









