واشنگٹن ۔6جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا میں آئندہ 30 دن کے دوران کوئی انتخاب نہیں کرایا جائے گا کیونکہ ملک کی صورتحال اس کے لیے موزوں نہیں۔شنہوا کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہمیں پہلے ملک کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ اس حالت میں انتخابات ممکن نہیں، عوام ووٹ ڈالنے کے قابل ہی نہیں ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ …
وینزویلا میں 30 دن کے اندر انتخابات نہیں ہوں گے،امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن ۔6جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا میں آئندہ 30 دن کے دوران کوئی انتخاب نہیں کرایا جائے گا کیونکہ ملک کی صورتحال اس کے لیے موزوں نہیں۔شنہوا کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہمیں پہلے ملک کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ اس حالت میں انتخابات ممکن نہیں، عوام ووٹ ڈالنے کے قابل ہی نہیں ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ وینزویلا کے توانائی کے شعبے کی بحالی کے لیے امریکی تیل کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو 18 ماہ سے کم عرصے میں مکمل کی جا سکتی ہے، تاہم اس پر بھاری لاگت آئے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا وینزویلا کے ساتھ جنگ میں نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، "ہم منشیات فروشوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور ان عناصر کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جو جرائم اور بدامنی کو فروغ دیتے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دو روز قبل وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی افواج دارالحکومت کراکس سے حراست میں لے کر لے گئی تھیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی مداخلت کی نگرانی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ، وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر اور نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔








