کراکس۔29جولائی (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے چھ سالہ مدت کے لیےصدارتی انتخابات میں تیسری بار کامیابی حاصل کر لی ۔
اے ایف پی کے مطابق سی این ای الیکٹورل باڈی کے صدر ایلوس اموروسو نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے صدارتی انتخابات کے دوران 51.2 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار ایڈمنڈو گونزالیز اروٹیا کو 44.2 فیصد ووٹ ملے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والے ثالثی معاہدے کا نتیجہ تھے۔ اس معاہدے کی وجہ سےامریکا نے مادورو کے 2018 کے دوبارہ انتخاب کے بعد عائد پابندیوں میں عارضی طور پر نرمی کی، جسے درجنوں مغربی اور لاطینی امریکی ممالک نے دھوکہ دہی کے طور پر مسترد کر دیا تھا،لیکن مادورو کی جانب سے طے شدہ شرائط سے انکار کے بعد پابندیاں واپس لے لی گئیں۔