وینس ولیمز ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

انڈین ویلز ۔ 16 مارچ (اے پی پی) امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک اور نامور ٹینس سٹار وینس ولیمز اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انڈین ویلز اوپن کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں شہرہ آفاق امریکی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے …

انڈین ویلز ۔ 16 مارچ (اے پی پی) امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک اور نامور ٹینس سٹار وینس ولیمز اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انڈین ویلز اوپن کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں شہرہ آفاق امریکی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کلارا سوریز ناوارو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ وینس ولیمز کا سیمی فائنل میچ میں مقابلہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈاریا کاسا ٹکینا سے ہوگا۔

مزید خبریں