قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ہیڈ کوچ چوہدری اصغر علی گل نے کہا ہے کہ 54 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، یہ چیمپئن شپ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن
ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، چوہدری اصغر علی گل

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ہیڈ کوچ چوہدری اصغر علی گل نے کہا ہے کہ 54 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، یہ چیمپئن شپ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے 14 سے 17 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں ، چیمپئن شپ 17 مئی تک جاری رہے گی ،چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








