اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کورونا کے خلاف جنگ میں پی ایم ٹائیگر فورس کے جذبے ،بہادری اور رضاکارانہ طور پر شرکت کی تعریف کی ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ٹائیگر فورس کا ہر جوان اس مشن کے لئے اپنے منفرد طریقوں سے اپنی مہارت اور وسائل …
ٹائیگر فورس کا ہر جوان کورونا کے خلاف اپنے منفرد طریقوں سے اپنی مہارت اور وسائل کے ساتھ حصہ ڈال رہا ہے، عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کورونا کے خلاف جنگ میں پی ایم ٹائیگر فورس کے جذبے ،بہادری اور رضاکارانہ طور پر شرکت کی تعریف کی ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ٹائیگر فورس کا ہر جوان اس مشن کے لئے اپنے منفرد طریقوں سے اپنی مہارت اور وسائل کے ساتھ حصہ ڈال رہا ہے اور رضاکار فورس کوروناوائرس کے ایس او پیز کے نفاذ میں اپنا اہم کردار خدمت کے طور پر ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دس لاکھ سے زیادہ نوجوان وزیر اعظم عمران خان کی کال پر ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عید الاضحی کے فوری بعد ٹائیگر فورس ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور رضاکاروں کی مزید تعداد بڑھانے کے لئے عید کے بعد ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن دوبارہ کھول دی جائے گی۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار بھی ملک بھر میں درخت لگانے کی مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس پاکستان بھر میں حکومت کی شجر کاری مہم میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی مدد کرے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال کے دوران مثالی خدمات سر انجام دی ہیںاور رضاکار فورس کوروناوائرس کے حوالے سے ایس او پیز کے نفاذ میں اپنا اہم کردار خدمت کے طور پر ادا کررہی ہے انہوں نے اپوزیشن کی طرف توجہ مرکوز کرواتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور اپوزیشن ہر معاملے میں خامیاں تلاش کرنا چھوڑ دے اور حکومت کے شانہ بشانہ کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے۔








