ٹائیگر ووڈز کی حادثے کے بعد باڈی کیم ویڈیوجاری، نشے میں ڈرائیونگ کا مقدمہ برقرار

فلوریڈا۔3اپریل (اے پی پی):فلوریڈا پولیس نے عالمی شہرت یافتہ گالف کھلاڑی ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کے حادثے کے بعد کی باڈی کیم ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں وہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے نظر آتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹائیگر ووڈز حادثے کے فوراً بعد ایک گھٹنے کے بل بیٹھے ہوئے ہیں اور اہلکاروں کو …

فلوریڈا۔3اپریل (اے پی پی):فلوریڈا پولیس نے عالمی شہرت یافتہ گالف کھلاڑی ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کے حادثے کے بعد کی باڈی کیم ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں وہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے نظر آتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹائیگر ووڈز حادثے کے فوراً بعد ایک گھٹنے کے بل بیٹھے ہوئے ہیں اور اہلکاروں کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے موبائل فون کی طرف دیکھا اور اچانک حادثہ پیش آ گیا۔ بعد ازاں انہیں پولیس گاڑی میں بٹھایا جاتا ہے جہاں وہ ہچکی لیتے بھی نظر آتے ہیں۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ووڈز کو گاڑی سے نکلنے کے لئے مسافر دروازے سے رینگ کر باہر آنا پڑا۔پولیس کے مطابق ٹائیگرووڈز نے سانس کے ٹیسٹ میں شراب نوشی ثابت نہیں ہونے دی، تاہم انہوں نے دیگر منشیات کی جانچ کے لئے پیشاب کے ٹیسٹ سے انکار کر دیا۔

اہلکاروں نے ان کی حالت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کو زیادہ پسینہ آ رہا تھا ، آنکھوں کی پتلیاں پھیلی ہوئی تھیں اور حرکات سست تھیں۔تلاشی کے دوران ان کی جیب سے درد کم کرنے والی دوا ہائیڈروکوڈون برآمد ہوئی، جو ایک اوپی اوئیڈ دوا ہے۔ ٹائیگرووڈز نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اس روز کچھ نسخے کی ادویات استعمال کی تھیں۔اس واقعے کے بعد ان پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ، املاک کو نقصان پہنچانے اور قانونی ٹیسٹ سے انکار کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے وکلا کے ذریعے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بے گناہی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔عدالت نے انہیں علاج کے لئے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ ٹائیگرووڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی صحت کی بحالی پر توجہ دینے کے لئے پیشہ ورانہ گالف سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کریں گے۔دوسری جانب گالف کے معروف کھلاڑی نک فالڈو نے اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائیگرووڈز کو اپنے عمل کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی اور یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ انہوں نے گالف تنظیم کے ردِعمل کو بھی کمزور قرار دیا۔مزید برآں ٹائیگر ووڈز نے 2027 میں آئرلینڈ میں ہونے والے رائیڈر کپ میں امریکا کی کپتانی کی پیشکش بھی مسترد کر دی ہے۔