فلوریڈا ۔1اپریل (اے پی پی):امریکی ریاست فلوریڈا میں کار حادثے اور گرفتاری کے بعد عالمی شہرت یافتہ گولفر ٹائیگر و ڈز نے صحت یابی کے لئے کچھ عرصے کے لئے کھیل سے دور رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ادارے بی بی سی کے مطابق50 سالہ ٹائیگر و ڈز کو جمعہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے ایک ٹرک کو ٹکر ماری اور ان کی گاڑی الٹ …
ٹائیگر و ڈز کا کارحادثے کے بعد علاج کے لئے کھیل سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان
فلوریڈا ۔1اپریل (اے پی پی):امریکی ریاست فلوریڈا میں کار حادثے اور گرفتاری کے بعد عالمی شہرت یافتہ گولفر ٹائیگر و ڈز نے صحت یابی کے لئے کچھ عرصے کے لئے کھیل سے دور رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ادارے بی بی سی کے مطابق50 سالہ ٹائیگر و ڈز کو جمعہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے ایک ٹرک کو ٹکر ماری اور ان کی گاڑی الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق ان پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے، املاک کو نقصان پہنچانے اور قانونی ٹیسٹ دینے سے انکار کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔15 میجر ٹائٹلز جیتنے والے گولفرٹائیگر وڈز نے منگل کو اپنے وکلا کے ذریعے تحریری طور پر بے گناہی کی درخواست جمع کرا دی۔ اس سے قبل جاری ہونے والی پولیس رپورٹ میں حادثے کے بعد ان کے رویے کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹائیگر و ڈز کی جیب سے ہائیڈروکوڈون کی دو گولیاں برآمد ہوئیں، جو شدید درد کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے انہیں سست روی کا شکاراور غیر معمولی طور پر پھیلی ہوئی آنکھوں کے ساتھ دیکھا۔واقعے کے بعد پہلی بار بیان دیتے ہوئے ٹائیگر و ڈز نے کہا کہ وہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہیں اور اپنی صحت پر توجہ دینے کے لئے کچھ عرصے کے لئے گالف سے کنارہ کش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم ان کی بحالی اور بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مضبوط واپسی کے لئے درکار وقت لینا چاہتے ہیں اور اس دوران اپنے اہل خانہ کے لئے رازداری کی درخواست بھی کی۔واضح رہے کہ ٹائیگر و ڈز گزشتہ برس جولائی میں برٹش اوپن کے بعد کسی بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکے تھے، تاہم اب اس فیصلے کے بعد ان کی میدان میں واپسی غیر یقینی ہو گئی ہے۔









