میلبورن۔16جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں میں شاندار فاتحا نہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےپہلے رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی صوفیہ اینا کو شکست دی ۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں رواں سال پہلے گرینڈ سلام کا 112 واں میگا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی صوفیہ اینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7) اور 2-6 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔