ڈینیئل مدویدیف کا آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

میلبورن۔16جنوری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اور ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں میں شاندار فاتحا نہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ 27سالہ روسی کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں …

میلبورن۔16جنوری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اور ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں میں شاندار فاتحا نہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ 27سالہ روسی کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے والے فرانسیسی حریف کھلاڑی ٹیرنس اتمانے کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ نے ابتدائی رائونڈ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی البرٹ راموس وینولا کو شکست دی۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روسی کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی ٹیرنس اتمانے کے خلاف 7-5، 2-6، 4-6 اور 0-1 سے برتری تھی کہ حریف فرانسیسی کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھے اور میچ سے دستبردار ہوگئے یوں روسی ڈینیئل مدویدیف نے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

ایک اور میچ میں ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ نے ابتدائی رائونڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی البرٹ راموس وینولا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔