بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ اور پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگانٹالی سویٹیک ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور آئیگانٹالی سویٹیک میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
میڈرڈ۔24اپریل (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ اور پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگانٹالی سویٹیک ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ای ایس پی این کے مطابق ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
27 سالہ بیلاروسی کھلاڑی آریانا سبالینکا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی پیٹن میکنزی سٹرنز کو شکست دے کر ٹاپ 16رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ 24 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگانٹالی سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 24 سالہ یوکرین کی ٹینس سٹار ڈاریا سرہیونا سنیگورا کو ہرایا۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کے میچ میں 27 سالہ بیلاروسی کھلاڑی آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی پیٹن میکنزی سٹرنز کوسٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ رومانیہ کی جیکولین ایڈینا کرسٹیان سے ہوگا۔
دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں 24 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگانٹالی سویٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 سالہ یوکرین کی ٹینس سٹار ڈاریا سرہیونا سنیگورا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور2-6سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی این لی سے ہوگا۔








