بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے
ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کی فتوحا ت کا سلسلہ برقرار ، میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
میڈرڈ۔28اپریل (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں جاپان کی حریف کھلاڑی نائومی اوساکا کو مات دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کھلاڑی نائومی اوساکا کو 7-6(7-1)،3-6 اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ سے ہوگا۔








