37.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور سیکنڈ سیڈڈ آئیگانٹالی سویٹیک میڈرڈ اوپن ٹینس...

ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور سیکنڈ سیڈڈ آئیگانٹالی سویٹیک میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

- Advertisement -

میڈرڈ۔30اپریل (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگانٹالی سویٹیک ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

26 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں امریکی حریف کھلاڑی پیٹن میکنزی سٹرنز کو مات دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگانٹالی سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 21 سالہ روس کی حریف ٹینس کھلاڑی ڈیانا میکسیمونا شنائیڈرکو شکست دی۔ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

- Advertisement -

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں 26 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی پیٹن میکنزی سٹرنز کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک سے ہوگا۔

ایک اور میچ میں 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگانٹالی سویٹیک نے بھی ٹاپ 16 رائونڈ کی رکاوٹ عبور کرلی، انہوں نے روس کی حریف ٹینس کھلاڑی ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر کو 0-6، 7-6(7-3) اور 4-6 سےشکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ تک رسائی حاصل کی،جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز سے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590012

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں