لاہور پولیس نے ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کے فائنل سمیت چار میچز کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے،جس کے تحت کھلاڑیوں،ٹیم آفیشلز اور شائقینِ کرکٹ کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 25 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،جبکہ لاہور میں …
ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز ، لاہور پولیس نے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

مزید خبریں
لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کے فائنل سمیت چار میچز کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے،جس کے تحت کھلاڑیوں،ٹیم آفیشلز اور شائقینِ کرکٹ کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 25 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،جبکہ لاہور میں سیریز کے فائنل سمیت مجموعی طور پر چار میچز منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سیریز کے تمام میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔
کھلاڑیوں کی قیام گاہوں،آمدورفت کے روٹس اور قذافی سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،جبکہ پولیس کی پٹرولنگ ٹیمیں میچز کے دوران مسلسل گشت کریں گی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سٹیڈیم میں داخلے سے قبل شائقینِ کرکٹ کی مکمل تلاشی اور سکیورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جائے گی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے اہم مقامات کی مسلسل نگرانی بھی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ شہریوں اور شائقینِ کرکٹ کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ اور کھیلوں کے فروغ کیلئے مسلسل سرگرمِ عمل ہے اور کرکٹ میچز کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








