لاہور ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرانسپورٹیشن ٹرین کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسنجر ٹرین آپریشن کی بحالی کے لئے اپنا کیس نظر ثانی کیلئے پیش کرنے جارہے ہیں، امید ہے کہ عید الفطر سے قبل ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہو جائیں گے ، جس دن چینی کی فرانزک رپورٹ آئی، وزیر اعظم عمران ایکشن …
ٹرانسپورٹیشن ٹرین کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان ، پسنجر ٹرین آپریشن کی بحالی کےلئے اپنا کیس نظر ثانی کیلئے پیش کرنے جارہے ہیں،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرانسپورٹیشن ٹرین کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسنجر ٹرین آپریشن کی بحالی کے لئے اپنا کیس نظر ثانی کیلئے پیش کرنے جارہے ہیں، امید ہے کہ عید الفطر سے قبل ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہو جائیں گے ، جس دن چینی کی فرانزک رپورٹ آئی، وزیر اعظم عمران ایکشن لیں گے ، کورونا کے بعد ورلڈ آرڈر تبدیل ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں ،کشمیر کے حالات پاکستان اور بھارت کے درمیان چھوٹے بڑے تصادم کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب شہباز شریف سے جو بھی سوال پوچھتا ہے تو وہ کہتے ہیں میں کاغذ لندن میں بھول آیا ہو ں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ا ب انہیں لندن جانے کی اجازت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں اور یہ سنجیدہ ہوتے جارہے ہیں، پاکستان جغرافیے کا سب سے اہم ملک ہے اور اس کی ذمہ داریاں بڑھنے جارہی ہیں، ایسے حالات میں بھارت شرار ت کر سکتا ہے ، اس نے کشمیر میں دوبارہ آگ لگانا شروع کر دی ہے جبکہ بھارت کی مختلف ریاستو ں میں بھی مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے ، کشمیر کے حالات پاکستان اور بھارت کے درمیان چھوٹے بڑے تصادم کا باعث بن سکتے ہیں۔ ا نہو ں نے کہا کہ مودی کی بھول ہے کہ وہ پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے، آج دنیا کی جغرافیائی پالیسی اور مسلمانوں پر ظلم و ستم کی و جہ سے ہماری زیادہ پذیرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن چینی کی فرانزک رپورٹ آئی وزیر اعظم عمران خان ایکشن لیں گے ، یہ پراپیگنڈا ہے کہ کوئی ایکشن نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری ہمارے بھائی ہیں اور ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ، میری کوشش ہے کہ ان کے پاس جاﺅں ، چوہدری برادران عدالت میں جا چکے ہیں اس لئے اس پر زیادہ بات نہیں کر سکتا۔ ا نہو ں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی خود کمیشن کے پاس گئے ہیں اور وہ صرف معلومات دینے گئے ہیں، میں امید رکھتا ہوں کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی گزشتہ سالوں کی 22سے 25ارب کی لوٹ مار کی بھی معلومات دیںگے ، ابھی تو جو معاملہ ہے وہ صرف 3ارب کا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ وہ کیس ہیں جو بارہ سے چودہ سال پرانے ہیں اور موجودہ حکومت کو تو آئے ہوئے ابھی دو سال ہوئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی ساری کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے جارہے ہیں اور اس کام کو 30دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کے بعد ٹرانسپورٹیشن ٹرین کے کرایوں میں 10فیصد کمی ہے جس سے فی ویگن کنٹینر کرائے میں 5ہزار کمی ہوئی ہے اور اس کا آج 10مئی سے اطلاق ہو جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ 10مئی سے 16اپ اور16ڈاﺅن ٹرینیں چلائیں ۔ ہم اپنے کیس کو دو سے تین روز میں دوبارہ نظر ثانی کے لئے دوبارہ پیش کریں گے کیونکہ عوام کو بڑی تکلیف کا سامناہے ، جب بہت سے انڈسٹریز کھل گئی ہیں تو ٹرین آپریشن بحال نہ ہونے سے ان کی صلاحیتیں متاثر ہوں گی ،امید ہے کہ ہم عید الفطر سے پہلے مسافر ٹرینیں چلانے میںکامیاب ہو جائیں گے، اس وقت ریلوے کو پانچ ارب روپے ماہانہ کانقصان ہو رہا ہے ، ہمارے 77ہزار ملازمین اور 2لاکھ پنشنرز ہیں اورریلوے کے پاس کمائی کا اورکوئی ذریعہ نہیں ہے۔








