اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی نوعیت کا کردار ادا کررہاہے ، پیداوار میں اضافے کے لئے موثراور فعال ٹرانسپور ٹ کا نظام اور جدید بنیادی ڈھانچہ لازم وملزوم ہے۔ وہ سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ و مواصلات سے متعلق …
ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی نوعیت کا کردار ادا کررہاہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی نوعیت کا کردار ادا کررہاہے ، پیداوار میں اضافے کے لئے موثراور فعال ٹرانسپور ٹ کا نظام اور جدید بنیادی ڈھانچہ لازم وملزوم ہے۔ وہ سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ و مواصلات سے متعلق 24.2 ارب روپے مالیت کی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارت ریلوے نے ٹرمینل کی سہولیات اور خشک بندرگاہوں کی اپ گریڈیشن کے لئے2 ارب 36کروڑ 95لاکھ 60ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کا مقصد پپری مارشلنگ یارڈ اور بادامی باغ میں موجود ٹرمینل کی اپ گریڈیشن اور اس کو جدید سہولیات فراہم کرنا اور ان کے ساتھ لاہور کے مغل پورہ اور پشاور کے اضا خیل خشک بندرگاہوں کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے جسے اجلاس نے منظور کر لیا۔








