اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 509 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے ۔ …
ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے7 ماہ میں 7فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 509 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات سے ملک کو 547 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جنوری میں ٹرانسپورٹ خدمات کاحجم 79 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال جنوری میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کاحجم 68 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نموہوئی ۔ دسمبر میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 78 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا جو جنوری میں بڑھ کر 79ملین ڈالر ہو گیا۔








