اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو618ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو661ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔فروری میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کاحجم 91ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے 114ملین ڈالرکے مقابلے میں 20فیصدکم ہے،
جنوری کے مقابلے میں فروری میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر6فیصد کمی ہوئی ۔فروری میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمد سے ملک کو97ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوفروری میں کم ہوکر91ملین ڈالرہوگیا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 8ماہ میں خدمات شعبہ کی مجموعی برآمدات کاحجم 5.459ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574610