واشنگٹن۔13دسمبر (اے پی پی):ڈونلڈ ٹرمپ کی کاروباری کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ٹرمپ ٹاور تعمیر کرے گی، جس کا مقصد خطے میں ریئل سٹیٹ بزنس کووسعت دینا ہے ۔العربیہ اردو کے مطابق اس کاروباری وسعت کی کاوش کا دائرہ دبئی اور پورے متحدہ عرب امارات تک محیط ہو گا۔ عرب دنیا کے لیے کاروباری منصوبے کا ذکر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نےگزشتہ روز روئٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ٹرمپ کے بیٹے نے ریئل سٹیٹ بزنس کو وسعت دینے کے منصوبے کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ نیا منصوبہ ریاض کے علاوہ دبئی بیسڈ لگژری ڈویلپر ڈار گلوبل کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہےانہوں نے کہا کہ دوبڑے ٹاورز میں سے ایک ٹاور توایک سال میں بن جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈار گلوبل کے ساتھ کاروباری وینچر دبئی اور ابو ظہبی میں پورے خلیج تک پھیلا یا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال یا اس کے آخرتک ابو ظہبی میں بھی ٹرمپ ٹاور کی تعمیر ہو جائے گی۔ اسی طرح سعودی عرب کے اہم ساحلی شہر جدہ میں بھی سنہرے رنگ کا ٹرمپ ٹاور بنایا جائے گا۔ٹرمپ آرگنائزر کے ان ٹاورزکی تعمیر کے علاوہ ٹرمپ آرگنائزیشن 2022 میں تعمیر کیے گئے گالف کلب تعمیر کرے گی۔
اس کے لیے آرگنائزیشن نے پہلے مرحلے پر ریاض کا انتخاب کیا ہے۔ڈار گلوبل نامی کمپنی کے ساتھ ٹرمپ آرگنائزیشن کا جدہ اور دبئی میں ٹرمپ ٹاورز بنانے کے علاوہ اومان کے لیے بھی منصوبے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ تاہم دونوں کمپنیوں نے ابھی ان منصوبوں کی لاگت کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آرگنائزیشن میں ٹرمپ کا بیٹا ایگزیکٹو وائس صدر کے عہدے پر فائز ہے۔