واشنگٹن ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی نمونیا کی تشخیص کے بعد اپنی ہیلتھ رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ صحت انتخابی مہم کے دوران ’ایک مسئلہ‘ بن گیا ہے۔خیال رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن سنیچر کو 11 ستمبر کی میموریل تقریب سے علالت کے سبب قبل از وقت چلی گئیں تھیں …
ٹرمپ اپنی صحت کے متعلق رپورٹ جاری کریں گے
واشنگٹن ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی نمونیا کی تشخیص کے بعد اپنی ہیلتھ رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ صحت انتخابی مہم کے دوران ’ایک مسئلہ‘ بن گیا ہے۔خیال رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن سنیچر کو 11 ستمبر کی میموریل تقریب سے علالت کے سبب قبل از وقت چلی گئیں تھیں اور انھوں نے کیلیفورنیا کی اپنی مہم بھی منسوخ کر دی۔ان کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کو ’گرمی لگ گئی تھی‘ اور ان کے جسم میں پانی کی کمی ہو گئی تھی تاہم اب وہ ’صحت یاب ہو رہی ہیں۔‘اس کے بعد ٹرمپ نے ان کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ گذشتہ ہفتے کی جانے والی اپنی طبی جانچ کی رپورٹ بہت جلد جاری کریں گے انھوں نے فوکس نیوز کو بتایا: ’امید کہ وہ (طبی رپورٹس) اچھی ہوں گی۔









