تہران ۔ یکم جنوری (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو چند ماہ قبل تک ایرانی قوم کو دہشتگرد قرار دے رہے تھے کوایرانی عوام کی دلجوئی کرنے کا حق نہیں ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدرحسن روحانی نے گزشتہ روزکابینہ کے اجلاس میں خطاب کے دوران ایران کے بعض شہروں میں ہونے والے احتجاج کی جانب اشارہ …
ٹرمپ ایرانی عوام کے خیر خواہ نہیں،صدر حسن روحانی

مزید خبریں
تہران ۔ یکم جنوری (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو چند ماہ قبل تک ایرانی قوم کو دہشتگرد قرار دے رہے تھے کوایرانی عوام کی دلجوئی کرنے کا حق نہیں ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدرحسن روحانی نے گزشتہ روزکابینہ کے اجلاس میں خطاب کے دوران ایران کے بعض شہروں میں ہونے والے احتجاج کی جانب اشارہ ہوئے کہا ایرانی عوام آئین اور قانون کی رو سے بیان دینے اور تنقید کرنے حتی کہ احتجاج کرنے میں آزاد ہیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج اور تنقید کر سکتے ہےں، حتی کہ حکام کو چاہئیے کہ وہ عوام کے پرامن احتجاج کیلئے سہولیات فراہم کریں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایسے حالات نہ پیدا کئے جائیں جن سے اسلامی انقلاب کے چاہنے والوں اورعوام کی زندگی اور امنیت کوتشویش لاحق ہو۔








