28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک پولیس کی عید ایام کے دوران ون ویلنگ کرنے والے منچلوں...

ٹریفک پولیس کی عید ایام کے دوران ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف کارروائیاں،19سے زائد مقدمات کااندراج

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 02 اپریل (اے پی پی):ٹریفک پولیس نے عید الفطر کے ایام میں ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے19سے زائد مقدمات کا مختلف تھانہ جات میں اندراج کرکے بڑی تعداد میں منچلوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عید ایام کے گزشتہ دو روز کے دوران 19 سے زائد ون ویلرز اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا مختلف تھانہ جات میں اندراج کروایا جا چکا ہے جبکہ کم عمری میں ڈرائیونگ، تیز رفتاری زگ زیگ اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کرنے والے ایک ہزار کے لگ بھگ افراد کے خلاف ٹریفک چالان اور گاڑیوں کی بندش عمل میں لائی گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس کے افسران و جوان شہر بھر کی تمام سڑکوں پر موجود ہیں شہریوں کومحفوظ سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہرات پر اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں،ٹریفک پولیس کی جانب سے منچلوں اور ون ویلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا تسلسل جاری ہے۔

انہوں نے والدین سے بھی گزارش کی کہ اپنے بچوں کو حادثات سے محفوظ بنانے اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کا ساتھ دیں،عید الفطر اور خاص دنوں میں اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کم عمری میں انہیں موٹر سائیکل، گاڑی دینے سے گریز کریں، تا کہ آپ کو کسی قسم کی قانونی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس ایسے تمام مکینکس جو ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرتے ہیں ان کی خفیہ طور پر مانیٹرنگ کر رہی ہے اور جومکینک اس گھناونے کھیل میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے باقاعدہ ایف آئی آرز درج کروائی جائیں گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577945

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں