اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ ٹریل 5 مارگلہ پر دیودار کے بیجوں کے گچھے تقسیم کر رہے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ آج ہمارا 15 واں دن ہے۔ دیودار کے بیجوں کے ایک گچھے میں چار بیج ہیں اسطرح اب تک 1.5 ملین بیج کے گچھوں کے ذریعے 6 ملین بیج مارگلہ کی پہاڑیوں پر پھینک …
ٹریل 5 مارگلہ پر دیودار کے بیجوں کے گچھے تقسیم کر رہے ہیں۔حمزہ شفقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ ٹریل 5 مارگلہ پر دیودار کے بیجوں کے گچھے تقسیم کر رہے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ آج ہمارا 15 واں دن ہے۔ دیودار کے بیجوں کے ایک گچھے میں چار بیج ہیں اسطرح اب تک 1.5 ملین بیج کے گچھوں کے ذریعے 6 ملین بیج مارگلہ کی پہاڑیوں پر پھینک دئے گئے ہیں۔ اگر 50 فیصد بیج بھی کامیابی کے ساتھ اگ گئے تو اس سے علاقہ میں 30 لاکھ نئے درخت شامل ہوجائیں گے۔ انہوں نے اس حوالہ سے معاونت پر دیگر شراکتداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔








