سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ میں جنگلی حیات کے جرائمز کی بیخ کنی کیلئے آپریشن پوری آب و تاب سے جاری ہے،
وائلڈلا ئف رینجرز کی کالے ہرن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، غیرقانونی نیٹنگ پر 12ملزمان کا چالان

مزید خبریں
لاہور۔24اگست (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ میں جنگلی حیات کے جرائمز کی بیخ کنی کیلئے آپریشن پوری آب و تاب سے جاری ہے،
جس کے نتیجے میں وائلڈلا ئف رینجرز نے نایاب جنگلی جانور کالے ہرن کی بین الاضلاعی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے سمیت بٹیر اور طوطوں کی غیرقانونی نیٹنگ پر 12ملزمان کا چالان کیا،26 بٹیر کے نیٹنگ گیئرز ضبط کئے،بازیاب کروایا گیا کالے ہرنوں کا جوڑا وائلڈلائف پارک پیرووال منتقل کیاگیا ،2 ملزمان کو بھاری جرمانہ جبکہ دیگر کے خلاف ایف آئی آرز اور قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن رائے زاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ملتان محمد ندیم نے جنگلی حیات کی سمگلنگ کی ایک خفیہ اطلاع پر ہیڈ وائلڈ لائف رینجر دائو د رشید کو ایک گاڑی کا تعاقب کرنے کی ذمہ داری تفویض کی جنہوں نے بروقت تعاقب کرکے گاڑی کو روکا اور اس میں کالے ہرن کا ایک جوڑا برآمد کرکے تین سمگلرز کو موقع پر گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا کر حوالات میں بند کروایا اور قانونی چارہ جوئی شروع کردی جبکہ بازیاب کروائے گئے کالے ہرنوں کے جوڑے کو وائلڈلائف پارک پیرووال منتقل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر مظفر گڑھ عبدالرحمن نے بٹیر کے 9نیٹنگ گیئرزضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی،اسی طرح اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرسرگودھا مقدس گلزار نے بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ میں ملوث 2شکاریوں کو مبلغ 55ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیا۔ایسی ہی ایک کامیاب کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر لیہ سدر المنتہی نے بٹیر کے غیرقانونی نیٹنگ کیلئے نصب 5،ہنٹنگ گیئرز اور اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بھکر محمد طارق نے بٹیر کے 4نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے4ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔اسی طرح کی چند دیگر کامیاب کارروائیوں میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر بہاولنگر عروج ظہیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل فورٹ عباس،منچن آباد،چشتیاں، بہاولنگر اور ہارون آباد کے مختلف مقامات سے بٹیر اور جنگلی طوطوں کی غیرقانونی نیٹنگ میں مشغول3ملزمان کو موقع پر ہی گرفتارکرکے بٹیر کے 9ہنٹنگ گیئرز برآمد کر کے ایک ملزم کے خلاف ایف آئی آر جبکہ بقیہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔







