لاہور۔10 اپریل(اے پی پی )وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زےر صدارت اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے چند اہم فیصلے کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد ٹرین آپریشن کو شروع کرنے کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کرے گی۔ جس کے مطابق ٹرینوں پر سفر کے لیے آن لائن اور ای ٹکٹنگ کے ذریعے بکنگ …
ٹرینوں پر سفر کےلئے آن لائن اور ای ٹکٹنگ کے ذریعے بکنگ ہوگی ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زےر صدارت اجلاس میں فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔10 اپریل(اے پی پی )وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زےر صدارت اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے چند اہم فیصلے کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد ٹرین آپریشن کو شروع کرنے کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کرے گی۔ جس کے مطابق ٹرینوں پر سفر کے لیے آن لائن اور ای ٹکٹنگ کے ذریعے بکنگ ہوگی اور ٹرین چلنے سے 24گھنٹے پہلے بکنگ بند کردی جائے گی۔ ملک کے چاروں صوبوں کوآپس میں ملانے کے لیے اپ اینڈ ڈاﺅن کی لانگ روٹ کی تقریباً 24ٹرینیں چلائی جائیں گی اس میں کمی بیشی ہوسکتی ہے یہ تجویز ابھی زیر غور ہے۔ جس میں مسافروں کی حفاظت کے لیے پاکستان ریلوے اسی ہفتے چالیس عدد سینیٹائزر، واک تھرو گیٹس چالیس مختلف اسٹیشنوں پرنصب کیے جائیںگے۔ بعدازاں اس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے یہ واک تھرو گیٹ پاکستان ریلوے اپنی ہی فیکٹریوں میں تیار کررہاہے۔ اس سلسلے میں مسافروں کو مطلع کیا جاتاہے کہ ان کی فیملی ان کو اسٹیشن پر چھوڑنے نہیں آسکتی۔ریلوے اسٹیشن سے 200میٹر تک ایریا غیر ضروری افراد کے لیے بند کردیاجائےگا۔ چلنے والی ہرٹرین میں 60فیصد اکوپنیسی کے بعد بکنگ بند کردی جائے گی تاکہ سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل پیرا ہوسکیں۔ اس کے علاوہ ہر ٹرین کے ساتھ ایک آفیسر تعینات کیا جائے گا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر مسافر ایک دوسرے سے سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ مسافر ٹرینوں کی بندش کے دوران جوکوئی بھی ریلوے کی فریٹ ٹرین کے ذریعے سفر کرے گا اس کے خلاف ریلوے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں تمام مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن کے اندر داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔حفاظتی اقدامات کے تحت مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ ماسک، دستانے ، سینیٹائزر اور صابن رکھیں۔ جبکہ تمام اسٹیشنوں پر سینیٹائزرمہیاکیے جائیں مسافر اسٹیشن پر داخل ہونے سے پہلے اور پلیٹ فارم چھوڑنے سے پہلے سینیٹائزڈ ہوں گے۔مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم افراد کے ساتھ سفر کریں اسٹیشن پر اور دوران سفر ایک فیملی سے دوسری فیملی کے درمیان اور ایک مسافر سے دوسرے مسافر کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹرین کے سٹاپ والے اسٹیشنوں پر ضروری اشیاءکے سٹالز کو اوپن کروائیں۔ جس پر ڈی ایم اوز، ڈی سی اوز اور ایم اوز کھانے پینے والی اشیاءکے معیار کو موجودہ پس منظر میں چیک کریںگے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس افسران اور چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ٹرین کے سٹاپ والے سٹیشنوں پر میڈیکل آفیسر اور ضروری سٹاف کو تعینات کریں گے۔








