ٹریٹ آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ (J-60، لیگ-3) پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اس چیمپئن شپ میں 16 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 لڑکے اور 20 لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں
ٹریٹ آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):ٹریٹ آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ (J-60، لیگ-3) پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اس چیمپئن شپ میں 16 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 لڑکے اور 20 لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان، قازقستان، سنگاپور، جاپان، چین، آسٹریلیا، روس، پولینڈ، جنوبی کوریا، سری لنکا، امریکہ، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ہانگ کانگ، نیدرلینڈ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ یہ ایونٹ ہر سال مرحوم سینیٹر سید دلاور عباس کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے جو 2001 سے 2009 تک پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر رہے۔ یہ ٹورنامنٹ ان کی خدمات، جذبے اور ٹینس سے محبت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس ایونٹ کے سپانسرز میں فیصل موورز، بک کارو، او جی ڈی سی ایل، نڈور شوز اور سنگینٹا پاکستان شامل ہیں۔ بوائز سنگلز کوارٹر فائنلز میں پاکستان کے میکائیل علی بیگ اور ابوبکر طلحہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کے نتائج کے مطابق بوائز سنگلز کوارٹر فائنلز میں میکائیل علی بیگ (پاکستان) واک اوور کے ذریعے جےڈن پارک (ہانگ کانگ) کے خلاف کامیاب ہوئے۔ لیوک جی ژی ہو (سنگاپور)نے احتشام ہمایوں (پاکستان) کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔ گنوکا فرنینڈو (سری لنکا) نے حمزہ رومان (پاکستان) کو 6-4، 6-2 سے ہرایا۔
ابوبکر طلحہ (پاکستان) نے آرتیم بوکن (روس) کو 6-3، 2-1 (ریٹائرڈ) سے شکست دی۔ گرلز سنگلز کوارٹر فائنلز میں یی ٹونگ لو (چین) نے زیہان فینگ (چین) کو 4-6، 6-3، 6-0 سے ہرایا۔ ژیو ژو (چین) نے واروارا روبتسووا (روس) کو 6-4، 6-3 سے شکست دی۔ یرین لم (جنوبی کوریا) نے آئی ٹینگ (چین) کو 6-1، 6-1 سے ہرایا۔ سریمک پچایافک (تھائی لینڈ) نے یی جیا وانگ (چین) کو 6-3، 7-6(4) سے شکست دی۔ بوائز ڈبلز کوارٹر فائنلز میں جنشوان چینگ (چین)/عامر مزاری (پاکستان)نے انعام قادر / ایم احمد افضل (پاکستان) کو 6-0، 6-1 سے ہرایا۔ حمزہ رومان / ابوبکر طلحہ (پاکستان) نے روؤیو ہوا / ہیران ژانگ (چین) کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔آرتیم بوکن / فیودور دوروخوف (روس) نے گنوکا فرنینڈو / جےڈن پارک کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ میکائیل علی بیگ /لیوک جی ژی ہو نے کنکی شی / ہو وان یونگ (ہانگ کانگ) کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔ گرلز ڈبلز کوارٹر فائنلز میں کیکو اوکویاما (جاپان) /زیہان فینگ (چین) نے زونیشہ نور / رومائسہ ملک (پاکستان) کو 6-2، 6-2 سے ہرایا۔ سریمک پچایافک (تھائی لینڈ) / یی جیا وانگ (چین) نے خدیجہ خلیل / بسمال ضیاء (پاکستان) کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔ یرین لم (جنوبی کوریا) / ژیو ژو (چین) نے یانا چوہدری (بنگلہ دیش) / ایو یوشیدا (جاپان) کو 6-1، 7-5 سے ہرایا۔ یی ٹونگ لو /آئی ٹینگ (چین) نے واروارا روبتسووا (روس) /صفیہ اورزالینا (قازقستان) کو 7-5، 6-4 سے شکست دی۔








