ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ”ملائیشیا انٹرنیشنل حلال ایکسپو“ میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ”15 ویں ملائیشیا انٹرنیشنل حلال ایکسپو“ میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے 2 فروری 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں فوڈ اینڈ بیوریج، نان فوڈ، حلال مصنوعات، کاسمیٹکس، خدمات، …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ”15 ویں ملائیشیا انٹرنیشنل حلال ایکسپو“ میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے 2 فروری 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں فوڈ اینڈ بیوریج، نان فوڈ، حلال مصنوعات، کاسمیٹکس، خدمات، اسلامک فنانس اور حلال لاجسٹک سمیت مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات و خدمات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کو فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی میلے کا انعقاد 4 تا 7 اپریل 2018 ءکو کوالالمپور ملائیشیا میں منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔