جدہ ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جمہوریہ مالی کے ٹمبکٹو علاقے کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ جن لوگوں نے مالی اور ساحل کے علاقے میں دہشت گردانہ حملہ کیا ہے وہ …
ٹمبکٹو میں حملہ کرنے والے دہشت گرد امن کے دشمن ہیں، او آئی سی

مزید خبریں
جدہ ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جمہوریہ مالی کے ٹمبکٹو علاقے کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ جن لوگوں نے مالی اور ساحل کے علاقے میں دہشت گردانہ حملہ کیا ہے وہ امن کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد الجزائر کے ساتھ مالی کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مایوسی کا شکار ہیں۔








