ٹوور ڈی گلیات سائیکلنگ ریس کے سائیکل سوار اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹوور ڈی گلیات سائیکلنگ ریس کے سائیکل سوار پشاور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور ریس کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد سے ایبٹ آباد (آج) ہفتہ کو صبح نو بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوگا، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے بتایا …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹوور ڈی گلیات سائیکلنگ ریس کے سائیکل سوار پشاور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور ریس کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد سے ایبٹ آباد (آج) ہفتہ کو صبح نو بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوگا، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ پشاور سے اسلام آباد کا 178 کلو میٹر فاصلہ چار گھنٹے 51 منٹ میں طے کیا، رضوان نے پہلی پوزیش حاصل کی جبکہ پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ اور نثار احمد دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے

مزید خبریں

Leave a Reply