ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں بدھ کو مندی کا رجحان

ٹوکیو ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.54 فیصد کمی ہوئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 257.32 پوائنٹس کی کمی سے 16426.61 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.63 فیصد یا 22.03 پوائنٹس کی کمی سے 1327.19 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ …

ٹوکیو ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.54 فیصد کمی ہوئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 257.32 پوائنٹس کی کمی سے 16426.61 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.63 فیصد یا 22.03 پوائنٹس کی کمی سے 1327.19 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ ہانگ کانگ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.67 فیصد یا 158.31 پوائنٹس کی کمی سے 23414.59 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.31 فیصد یا 9.37 پوائنٹس کی کمی سے 2988.80 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply