ٹوکیو اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، شنگھائی میں مندی

ٹوکیو ۔ 23 جون(اے پی پی) ٹوکیو اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی جبکہ شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو حصص بازار میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.74 فیصد یا 118.20 پوائنٹس کے اضافے سے 16183.92 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.39 فیصد یا 5.05 پوائنٹس کی بہتری سے 1289.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ حصص بازار …

ٹوکیو ۔ 23 جون(اے پی پی) ٹوکیو اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی جبکہ شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو حصص بازار میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.74 فیصد یا 118.20 پوائنٹس کے اضافے سے 16183.92 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.39 فیصد یا 5.05 پوائنٹس کی بہتری سے 1289.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ حصص بازار میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.17 فیصد یا 35.62 پوائنٹس کے اضافے سے 20830.74 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تاہم شنگھائی میں مندی کا رجحان رہا اور اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.79 فیصد یا 23.04 پوائنٹس کی کمی سے 2882.51 پوائنٹس ہو گیا۔

Leave a Reply