لاہور۔26 مئی (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فصلوں کے بچاو کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے اور گاڑیوں کے ذریعے بھی سپرے کے کام کو مزید تیز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ …
ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر فوکس کیا جا ئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

مزید خبریں
لاہور۔26 مئی (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فصلوں کے بچاو کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے اور گاڑیوں کے ذریعے بھی سپرے کے کام کو مزید تیز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے سائنٹیفک انداز سے موثر مہم جاری رکھی جائے۔موجودہ حالات میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں۔مرکزی اورضلعی سطح پر قائم کنٹرول روم کے ذریعے 24/7صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے اور کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اپوزیشن رہنماوں کی ”کورونا سیاست“نہیں چلے گی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں کی ”کورونا سیاست“نہیں چلے گی۔ اپوزیشن نے پہلے سیاست کو کاروبار بنایا اور اب کورونا کو سیاست کی نذر کیا۔ 22 کروڑ عوام دوچہروں والے ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔پاکستانی قوم کورونا پر سیاست چمکانے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اپوزیشن رہنماوں کا رویہ ”دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت“ کے مترادف ہے۔ عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ہنگامی صورتحال کے باوجود اپوزیشن رہنماوں نے ہر موقع پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔ حکومت کے دور اندیش اقدامات کے باعث صورتحال سے نمٹنے میں بہت مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کا پھیلاو بھی روکنا ہے اور لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔اپوزیشن رہنماوں نے کورونا کے باوجود قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی۔ ذاتی مفادات کی خاطر اکٹھی ہونے والی اپوزیشن نے قومی مفادات کو زک پہنچائی۔ آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوں نے کورونا وبائ پر زبانی جمع خرچ کا نیا ریکارڈ قائم کیا اورعملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر رہی۔حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اور جامع حکمت عملی اپنائی۔وزیراعظم عمران خان نے وقت ضائع کئے بغیر مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے۔ اپوزیشن واویلا مچاتی رہی اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔ اپوزیشن جان لے کہ یہ اہم وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد کاہے۔صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار اعجاز قیصر کے انتقال پر اظہار تعزیت: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار اعجاز قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعجاز قیصر کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت سے گلوکاری میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور وہ غزل کی گائیکی میں منفرانداز رکھتے تھے۔جیکب آباد میں صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل کے واقعہ کی مذمت: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیکب آباد میں صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔








