اسلام آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزارت غذائی تحفظ و تحقیق میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) کے اہلکاروں کےلئے منگل کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکار گذشتہ 6 ماہ سے جاری ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں میں نہایت جانفشانی سے …
ٹڈی دل کے خلاف فضائی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کے اہلکاروں کےلئے وزارت غذائی تحفظ و تحقیق میں تعزیتی ریفرنس ،وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار نے خراج عقیدت پیش کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزارت غذائی تحفظ و تحقیق میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) کے اہلکاروں کےلئے منگل کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکار گذشتہ 6 ماہ سے جاری ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں میں نہایت جانفشانی سے کام کر رہے تھے، ہم ان کی بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، ان کی بے لوث خدمت اور حب الوطنی ہمارے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ڈیپارٹمنٹ میں یادگار ان سے منسوب کرنے کا عندیہ دیا، شہداءکی خدمات کے اعتراف میں وزارت ان کا نام متعلقہ اعزاز کےلئے تجویز کرے گی۔ خسرو بختیار نے کہا کہ ڈی پی پی کے ہوائی بیڑا کو بہتر اور جدید بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت کو دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے اہلکاروں کے بچھڑنے کا انتہائی صدمہ ہے اور ہم ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تعزیتی ریفرنس میں وفاقی سیکرٹری ہاشم پوپلزئی اور چیئرمین زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر محمد عظیم بھی موجود تھے۔ پائلٹ محمد شعیب ملک اور انجینئر خالد بٹ ٹڈی دل کے خلاف فضائی آپریشن کرتے ہوئے رحیم یار خان میں حادثے کا شکار ہوئے۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر مرحومیں کی بلندی درجات اور ایصال ثواب کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔








