کینبرا۔31جنوری (اے پی پی):’’ ٹک ٹاک ‘‘ کی متبادل کے طور پر سامنے آنے والی ایپ ’’ اپ سکرولڈ ‘‘ امریکہ میں ایپل سٹور پر سوشل میڈیا کی ایپس کی فہرست میں سب سے اوپر آگئی ہے۔ العربیہ کے مطابق اپنے بانی کے اعلان کے مطابق اس نے کئی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دس لاکھ صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔آسٹریلوی شہریت رکھنے والے فلسطینی نژاد اردنی …
ٹک ٹاک کی متبادل اپ سکرولڈ امریکا میں ایپل سٹور پر سرفہرست

مزید خبریں
کینبرا۔31جنوری (اے پی پی):’’ ٹک ٹاک ‘‘ کی متبادل کے طور پر سامنے آنے والی ایپ ’’ اپ سکرولڈ ‘‘ امریکہ میں ایپل سٹور پر سوشل میڈیا کی ایپس کی فہرست میں سب سے اوپر آگئی ہے۔ العربیہ کے مطابق اپنے بانی کے اعلان کے مطابق اس نے کئی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دس لاکھ صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔آسٹریلوی شہریت رکھنے والے فلسطینی نژاد اردنی ڈویلپر عصام حجازی نے انکشاف کیا کہ ان کی ایپ کے صارفین کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور انہوں نے اس کامیابی کا سہرا اپنی ٹیم کے بجائے صارفین کے سر باندھا۔
نوجوان ڈویلپر نے اپنی زندگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اردن میں پیدا ہوئے لیکن ان کا خاندان فلسطین کے شہر ’’صفد ‘‘ سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان 1948 میں ہجرت کر کے عمان منتقل ہوا اور بعد ازاں آسٹریلیا میں آباد ہو گیا جہاں کی شہریت اب ان کے پاس ہے۔حجازی نے اپنی زندگی کے اہم موڑ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 2023 میں ان کے اور ان کے خاندان کے حالات مکمل طور پر بدل گئے کیونکہ انہوں نے غزہ میں اپنے خاندان کے افراد کو کھو دیا۔ انہوں نے محسوس کیا کہ کس طرح معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اہم کہانیاں غائب کر دی جاتی ہیں اور گمراہ کن معلومات کو فروغ دیا جاتا ہے۔ خاص طور پر غزہ کی جنگ کے دوران یہی مشاہدہ ان کے لیے ایک ایسے متبادل پر کام کرنے کا محرک بنا جو مواد کے لیے زیادہ آزادی اور توازن فراہم کرے۔








