ٹیر اسٹیگن کی انجری کے بعد گیرونانے گول کیپر روبن بلانکو سے معاہدہ کر لیا

میڈرڈ۔11فروری (اے پی پی):لا لیگا کلب گیرونا نے جرمن گول کیپر مارک آندرے ٹیر اسٹیگن کی انجری کے بعد ٹیم کو تقویت دینے کے لیے تجربہ کار گول کیپر روبن بلانکو سے سیزن کے اختتام تک معاہدہ کر لیا ہے۔شنہوا کے مطابق 30 سالہ روبن بلانکو گزشتہ ماہ فرانسیسی کلب مارسیئے سے علیحدگی کے بعد فری ایجنٹ تھے۔ گیرونا نے انہیں فوری طور پر سکواڈ میں شامل کیا ہے تاکہ …

میڈرڈ۔11فروری (اے پی پی):لا لیگا کلب گیرونا نے جرمن گول کیپر مارک آندرے ٹیر اسٹیگن کی انجری کے بعد ٹیم کو تقویت دینے کے لیے تجربہ کار گول کیپر روبن بلانکو سے سیزن کے اختتام تک معاہدہ کر لیا ہے۔شنہوا کے مطابق 30 سالہ روبن بلانکو گزشتہ ماہ فرانسیسی کلب مارسیئے سے علیحدگی کے بعد فری ایجنٹ تھے۔ گیرونا نے انہیں فوری طور پر سکواڈ میں شامل کیا ہے تاکہ گول کیپنگ کے شعبے میں پیدا ہونے والا خلا پُر کیا جا سکے۔ٹیر اسٹیگن جنوری میں ڈومینک لیواکووچ کے جانے کے بعد بارسلونا سے قرض پر گیرونا آئے تھے، تاہم اوویئدو کے خلاف اپنے دوسرے ہی میچ میں سنگین ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔

انہیں سرجری درکار ہے جس کے باعث نہ صرف ان کا سیزن ختم ہونے کا خدشہ ہے بلکہ فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی امیدیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ٹیر اسٹیگن کی عدم موجودگی میں گیرونا کے پاس صرف پاؤلو گازانیگا بطور سینئر گول کیپر موجود تھے، جبکہ 19 سالہ الیگزینڈر اندریئیف کو گزشتہ ہفتے سیویلا کے خلاف 1-1 کے ڈرا میچ میں بینچ پر بٹھایا گیا تھا۔روبن بلانکو نے اپنے کیریئر کا آغاز سیلٹا ویگو کی یوتھ اکیڈمی سے کیا اور 17 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا۔ وہ سیلٹا کے لیے 142 میچز کھیلنے کے بعد 2022 میں مارسیئے منتقل ہوئے تھے۔